اداکارہ صبا فیصل نے اپنے تمام ڈراموں کو اچھی ریٹنگز ملنے کی وجہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے  اپنے تمام ڈراموں کو اچھی ریٹنگز ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ان کے تمام ڈرامے اچھی ریٹنگز حاصل کرتے ہیں کیونکہ ان کے تمام ڈراموں کی کہانیاں ساس بہو کی حد تک ہی محدود رہتے ہیں‘

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’پاکستان میں جتنے بھی لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ یہی دیکھنا پسند کرتے ہیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’ ہمارے گاؤں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ذہنیت ایسی ہی ہے وہاں ایسے ہی مواد کو ترجیح دی جاتی ہے‘۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ کسی اور قسم کا مواد دکھاتے ہیں تو وہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوتا‘۔ اداکارہ صبا فیصل نے نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’جتنے بھی مشہور ڈرامے ہیں سب کے سب ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہیں یا پھر خاندانی سیاست کے گرد گھومتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے