شاہد خاقان عباسی

آج ہم سب پاکستان میں نواز شریف کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

لندن (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج ہم سب کو پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کی ضرورت شدت کے ساتھ محسوس ہورہی ہے، واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں رات کو لندن پہنچا ہوں اور پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے۔ ہم نے نواز شریف کو یہی مشورہ دیا ہے کہ علاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ایک بہتر فیصلہ کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ایک جھوٹی کہانی بنائی اور دوسری جانب جو چار سال عمران خان نے پنجاب اور پاکستان کی معیشت کے ساتھ وہ سارا پاکستان جانتا ہے تو ہمیں امید ہے پاکستان کی عوام (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کو دیکھ کر بہتر فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی جو فیصلے لیتے ہیں ان کو پارٹی کابینہ اور نوازشریف سب کی تائید حاصل ہوتی ہے، یہ فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، یہی لوگ ملک کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مزدور کے اوقات بہت سخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے