خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کیجانب سے “لٹ کے لے گئی، پی ٹی آئی” کا نعرہ بلند

مریدکے (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق نے “لٹ کے لے گئی، پی ٹی آئی” کا نیا نعرہ بلند کردیا ہے اور لیگی کارکنوں کو بھی تاکید کی ہے کہ وہ اس نعرے کو ملک بھر میں بلند کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مریدکے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ بلند کرکے عوام کو دھوکہ دینے والے حکمرانوں نے نہ صرف ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے بلکہ ہر منصوبے میں کھربوں روپے کے سکینڈلز نے انہیں ڈاکو ثابت کر دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ کارکن “لٹ کے لے گئی، پی ٹی آئی” کا نعرہ بلند کرکے عوام کو لٹیرے اور دھوکے باز حکمرانوں سے آگاہ کریں تاکہ یہ اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔ عوام کو بھوکے مارکر ‘الیکٹرانک ترقی’ کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ آئندہ انتخابات میں ان کی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے