رکن سندھ اسمبلی

حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ، کمرے سے زہریلا سانپ نکل آیا

کراچی (پا ک صحافت) کراچی کے تھانے میں موجود سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  کے کمرے سے زہریلا سانپ نکل آیا،  یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اے ٹی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے، ان لوگوں نے مرتضیٰ بھٹو کو بھی مار دیا تھا، حلیم عادل شیخ کی فیملی، وزرا اور ایم این اے اور ایم پی ایز کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق دوران حراست مبینہ پولیس گردیوں پر ترجمان حلیم عادل شیخ  نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کو ایس آئی یو سینٹر صدر میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے کمرے میں زہریلا سانپ نکل آیا، صبح کا ناشتہ دینے جانے والے ملازم نے سانپ دیکھ کر اطلاع دی، تو حلیم عادل نے سانپ کو مار ڈالا۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی اے ٹی سی پہنچ گئے اور سانپ کی خبر سن کر کہا کہ جو حالات ہیں شکر کریں سانپ ہی نکلا ہے اژدھا نہیں نکلا۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سینٹر کے میرے کمرے میں پولیس نے چار فٹ لمبا کوبرا سانپ چھوڑا جسے میں نے مار دیا، پولیس افسران اس بات کے گواہ ہیں اور ڈی ایس پی آفتاب عالم نے سانپ ملنے کی تصدیق کردی، پولیس نے سانپ کی تصاویر بھی بنائیں، مجھے مروانے کی سازش کی گئی ہے اور مراد علی شاہ نے بلاول کے کہنے پر سانپ چھوڑا۔ خیال رہے  کے عدالت نے ضمنی انتخابات میں حالات کو خراب کرنے کے الزام میں گرفتار حلیم عادل شیخ اور دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے