ماڈل و اداکارہ

معروف ماڈل و اداکارہ علیزے کی چپکے سے دوسری شادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل، اداکارہ اور  میزبان علیزے گبول نے چپکے سے دوسری شادی کر لی ہے، خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اساما نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔ بدقسمتی سے علیزے گبول کی یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور  انہوں نے چند ہی عرصے میں اساما سے راہیں جدا کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ علیزے گبول نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھوں میں کوئی انگوٹھی پہنا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ماڈل و  اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘ نئی شروعات، الحمداللہ’۔ علاوہ ازیں علیزے گبول نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ‘دل’ اور ‘انگھوٹی’ کے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ علیزے گبول نے ابھی تک اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے یہ  واضح اعلان نہیں کیا کہ آیا ان کی منگنی ہوئی ہے یا شادی۔ لیکن اداکارہ کی دوست شانزے شیخ نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے علیزے کی انگوٹھی والی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ‘الحمداللہ میری دوست اب شادی شدہ ہے’۔ خیال رہے کہ ماڈل علیزے کی دوست کی اسٹوری سے بات ظاہر ہو رہی ہے کہ یہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے