لانگ مارچ کا اعلان

حکومت کے خاتمے تک لانگ مارچ جاری رکھیں گے، پی ڈی ایم کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خاتمے تک لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے،  ذرائع کے مطابق اس حوالے سے  پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس  میں احسن اقبال، نیر بخاری، میر کبیر شاہی، میاں افتخار حسین اور اکرم درانی شامل ہوں گے، 26 مارچ کو ملک بھر سے لانگ مارچ شروع ہوگا، شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں صوبوں کے دورے کیے جائیں گے، تمام مزدور تنظیموں سے رابطہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے اسے حکومت کے خاتمے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے انتظامات اور دورانیے پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کھلی رائے شماری کا واحد حل آئینی ترمیم ہے، الیکشن کمیشن کی رائے درست ہے کہ آئینی ترمیم ہی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ  لانگ مارچ کا نام قومی مارچ اور مہنگائی مارچ ہوگا، جمعہ تین بجے پی ڈی ایم لاپتا افراد کے دھرنے میں شرکت کرے گی، لاپتا افراد کے ورثا کا صرف یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم آکر ان سے ملاقات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کوئٹہ میں بھی لاشوں پر نہیں گئے اور کہا انہیں لاشیں رکھ کر بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، وزیر اعظم کے پیروں میں مہندی لگی ہے کہ وہ ڈی چوک نہیں آسکتے؟ کیا جعلی وزیر اعظم گرفتار ہیں؟ اگر گرفتار ہیں تو بتائیں ہم ان کی رہائی کے لیے تحریک چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے