کورونا

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 39 افراد کا انتقال

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار 245 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کے مطابق نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی جبکہ اموات 12 ہزار 527 تک پہنچ گئیں۔ دوسری جانب مزید ایک ہزار 243 مریض اس وبا سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے صحتیاب ہوئے، یوں ملک میں فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 139 رہ گئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 361 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 39 تک پہنچ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 4 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 267 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 526 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 242 ہوگئی۔ علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 28 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 166 ہوگئی۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 187 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 70 ہزار 493 ہوگئی۔ سرکاری پورٹل مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 5 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2020 پہنچی۔ دوسری جانب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 967 ہوگئے۔ تاہم بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 199 پر برقرار ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 116 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 401 تک جا پہنچی۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا میں مبتلا ایک مریض کا انتقال ہوا یوں مجموعی اموات 488 تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب  آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 44 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 9 ہزار 673 ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے بعد مجموعی اموات 285 ہوگئیں۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیس سامنے آئے اور اس طرح یہ تعداد 4 ہزار 947 تک پہنچ گئی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے