داتا گنج بخش

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا

لاہور (پاک صحافت) حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی کو دعوت نامہ بھجوا دیا گیا، تین روزہ تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے ہوگا۔

دودھ کی سبیل کا افتتاح بھی آج ہی ہوگا، عرس کے دوران علمی کانفرنس، قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجیں گی، زائرین کی تواضع کیلئے لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام ہوگا۔

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے 155 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، خصوصی دعا 7 ستمبر کی رات کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے