مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری، ضلع پونچھ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری، ضلع پونچھ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، غاصب فوج نے ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، مقبوضہ وادی کے ضلع پونچھ کے علاقے ڈوگران میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا اور ایک نوجوان کو گرفتار بھی کر لیا گیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی جبکہ بھارتی فوج گشت کر کے خوف و ہراس پھیلاتی رہی، جبکہ اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں دٴْنیا کی تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاون نافذ کر رکھا ہے جس کے دوران انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، 90 لاکھ کشمیری طویل عرصے سے قید کے سبب معاشی مسائل کا شکار ہیں جبکہ ان کو خوراک سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر بٹ نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامقصد مذاکرات میں سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے