مولانا فضل الرحمن

سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کے امیدوار کی جانب سے سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 فروری 2022 کو ہونے والے سٹی میئر تحصیل بلدیاتی الیکشن میں سرکاری وسائل اور انتظامی مشینری کا کھلے عام استعمال پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کی ایما پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے 1 ارب 88 کروڑ کی اسکیموں کی منظوری دے کر پوری انتخابی عمل کو متنازع بنا دیا ہے۔ حکمران جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ٹی ایم اے کے علاوہ تمام انتظامی محکموں کے افسران و اہلکار پارٹی ورکرز کی طرح حکمران جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم چلا کے اپنے منصب کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پامالی میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے