جی ڈی اے کا نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کرانے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیاں شفاف انتخابات کی بنیاد ہیں، نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا جائے، انتخابی فہرستوں کی تجدید کی جائے اور انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اسی حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے آج مشاورت کی ہے۔ جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ جی ڈی اے کے وفد نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام صوبائی افسران کے ٹرانسفرز کو یقینی بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر کے نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خط لکھنے کے باوجود ٹرانسفر و پوسٹنگ نہیں روکی جا رہی ہیں۔ جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن کے سامنے مطالبہ رکھا کہ غیر جانبدار ریٹرننگ افسران کو لگایا جائے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، مختلف وفاقی سروسز کے افسروں کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا جائے اور تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے