ایاز صادق

پی ٹی آئی چیئرمین کو جلد ہی گرفتار کریں گے۔ ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کرپشن کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں ہوجائے گا، انہیں جلد ہی گرفتار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 2019ء کا آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کے لوگوں کے لیے پھندا بنا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے معاہدہ کے تحت اربوں روپے کا ٹیکس لگنا تھا، جو مذاکرات کرکے کم کروایا ہے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے دستخط کرایا اور مہنگائی کے طوفان میں جکڑ کر رکھ دیا۔ جو کہتے تھے پاکستان کے سارے جیل بھریں گے، پولیس وین سے سیلفی لے کر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کے لوگ پکڑے گئے، انہیں دوائی کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے