سرفراز بگٹی

عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی، سرفراز بگٹی

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن میں دو چار مہینے کے التوا کو تاخیر نہیں سمجھتا، ہم بہت مختصر عرصے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر جو حملے کیے جارہے ہیں ان کا مقابلہ کریں گے، ریاست پر حملے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔

واضح رہے سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اور اس کا امن پاکستان کا امن ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کی اسمگلنگ سے متعلق کل بھی میٹنگ ہوئی، تمام فورسز کو پابند کیا گیا ہے کہ اسمگلنگ کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے