کامران ٹیسوری

عام انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات غیر جانبدارانہ مردم شماری کے بعد ہی ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لندن میں ملاقات کی اور ملکی صورتحال پرگفتگو کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عام انتخابات غیر جانبدارانہ مردم شماری کے بعد ہی ہونے چاہئیں جب کہ الیکشن میں تاخیر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہ بخشا جائے، 9 مئی کو ردعمل آتا تو ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے