سراج الحق

حکومت تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر فراڈ بند کرے۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر پاکستانی عوام کو بہت وقوف بنایا اب یہ فراڈ بند ہونا چاہئے۔ کھوکھلے نعروں پر اب مزید ملک نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔ اب تک عوامی فلاح و بہبود کا ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے بڑی حکومتی نااہلی اور کیا ہوسکتی ہے۔ حکومت، معیشت اور خارجہ پالیسی کے محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر پر خاموشی اور دہلی کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے میں مصروف ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے اللہ کی بجائے امریکہ اور مغرب کی بندگی کو ترجیح دی ہو ئی ہے۔ قائداعظم کی رحلت کے کچھ عرصہ بعد ہی ملک پر وہی طبقات مسلط ہو گئے جن سے جان چھڑانے کے لیے مسلمانان برصغیر نے قربانیاں دی تھیں۔ سرمایہ دار اور جاگیردار طبقہ دیمک کی طرح ملکی وسائل کو چاٹ رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 73 برسوں میں عوام نے مارشل لاز اور نام نہاد جمہوری ادوار کا تجربہ کر لیا مگر ان کے حصے میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کا برا حال ہے۔ لوگوں کے کاروبار بند پڑے ہیں۔ لاکھوں نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں”احتساب سب کا“ کے نعرے لگانے والوں نے اپنے اردگرد بیٹھے مافیاز کو کھلی چھٹی دے رہی ہے۔ پاکستان میں احتساب کا نعرہ مذاق بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے