پولیس

جیکب آباد میں پولیس مقابلہ، انسپکٹر سمیت 6 اہلکار شہید

جیکب آباد (پاک صحافت) جیکب آباد کے علاقے جاگیر جکھرانی میں ڈاکووں کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے جاگیر جکھرانی میں تاجر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا، اس دوران پولیس اور ڈاکووں کی دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکووں کی فائرنگ سے جعفرآباد پولیس کے 3 اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شہدا میں اے ٹی ایف کے سب انسپکٹر طیب عمران، کانسٹیبل خادم شاہ، ریاض حسین، نثار احمد اور محمد عثمان شامل ہیں،جبکہ دو اہلکار حسین علی اور الطاف حسین شدید زخمی ہوگئے، جن کا جیکب آباد کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی انسپکٹر پولیس نصیرآباد رینج منیر احمد شیخ کی ہدایت پر مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو مغوی کو لے کر فرار ہوگئے ہیں، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب گورنر اور وزیراعلی بلوچستان نے آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پولیس اہلکاروں نے نہایت جرات اور بہادری کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے