جہانگیر ترین گروپ

جہانگیر ترین گروپ کا ن لیگ سمیت تین بڑی جماعتوں سے اتحاد پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) جہانگیرترین ہم خیال گروپ ارکان کی جانب سے ن لیگ سمیت تین بڑی جماعتوں سے اتحاد پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ہم خیال گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم مشاورتی اجلاس سیاحتی مقام نتھیا گلی میں طلب کر لیا۔اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی کہ آئندہ انتخابات میں کیا حکمت عملی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مستقبل میں ن لیگ، ق لیگ سمیت پیپلز پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے 40 کے قریب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کو نتھیا گلی مری میں بھی طلب کیا ہے جو 4 اگست تک جاری رہے گا۔ارکان اسمبلی کے قیام و طعام کا اہتمام کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ترین نے قریبی سینئر رفقا مشاورت کی ہے کہ مستقل میں عمران خان کے ساتھ مکمل طور پر صلح نہیں ہوتی تو اس صورت میں کیا لائحہ عمل ہونا چاہئیے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اجلاس میں صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کا سیاسی نقشہ ابتدائی طور پر زیربحث آئے گا۔ جہانگیر ترین نے تمام ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز ، سفارشات ساتھ لے کر آئیں اور اپنے اپنے انتخابی حلقوں کی رپورٹ بھی تیار کریں کہ وہاں تحریک انصاف کا کتنا ووٹ ہے اور دیگر جماعتوں کا کتنا ووٹ ہے۔ مزید یہ کہ کس جماعت کے ساتھ اتحاد فائدے میں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے