مرتضی وہاب

شہریوں کو پابندیوں سے بچنے کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری اگر حکومتی پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو سب کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کی صورت حال پھر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ اگر اسپتالوں میں جگہ نہ رہی تو حالات اور زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔ اس لئے تمام شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہے، شہری وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں۔ ماسک تھوڑی پر نہ رکھیں، ناک اور منہ کو کور کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس سب سے اہم مسئلہ ہے، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی تعداد 23 فیصد سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے