بلاول بھٹو

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں۔ بلاول بھٹو

ایبٹ آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایبٹ آباد میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ہمیں موقع دیں تو وعدہ ہے کبھی مایوس نہیں کروں گا، ایک بار موقع دیں، وعدہ ہے کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، انتخابات جیت کر عوامی حکومت بنائیں گے، ہمیں نئی سیاست کے ساتھ نئی قیادت کی ضرورت ہے، باقی سیاسی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسی قیادت چاہیے جو نفرت اور تقسیم کی سیاست میں نہ پڑے، جب نوجوانوں کو موقع دیا جاتا ہے تو وہ کام کرکے بھی دکھا سکتے ہیں، ملکی مسائل کا حل اور عوام کی خدمت کرنا اتنا مشکل نہیں، آپ کی نیت صاف ہونی چاہیے، ایک نظریہ اور منشور ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر آدمی کا جینا حرام کردیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کردیں گے، ایسے منصوبے لائیں گے جس سے ہم ہر طبقے کو فائدہ پہنچا سکیں، پیپلزپارٹی نے کسانوں کیلئے کسان کارڈ لے کر آنا ہے، کسان کارڈ کے ذریعے امداد براہ راست کسان تک پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے