خواجہ آصف

عمران خان کی حسرت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دلی حسرت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں اور اس سے سیاسی مقاصد حاصل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا تقرر کرنا حکومت کا آئینی اور قانونی اختیار ہے اور وہ یہ حق ادا کرے گی۔ آرمی چیف کی تقرری میں ڈھائی ماہ باقی ہیں، ابھی اس پر غور کا پراسیس بھی شروع نہیں ہوا، عمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس معاملے کو متنازع بنارہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بنی گالہ میں ملاقاتیں کی ہیں، ذہنی طور پر یہ لوگ آج بھی امریکا کی سپورٹ چاہتے ہیں، عمران خان نے عدالتوں سے متعلق کیا کیا نہیں کہا، اب تو عمران خان ہماری مذہبی ریڈلائنز بھی کراس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چند ووٹوں پر قائم ہے اور وہ کسی بھی وقت کھسک سکتی ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کے بیانات کا دفاع کرنے کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے