قادر مندوخیل

ملتان کے ایک جعلی پیر نے عمران خان کو یہ خط دیا ہے، قادر مندوخیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل  نے وزیر اعظم کی جانب سے  سازشی خط سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہ خط ملتان کے ایک جعلی پیر نے اس کو دیا ہے، یہ ملتان کا جعلی پیر اس کو مروا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قادر مندوخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ بنی گالہ آتے تھے تو آپ کہتے تھے وکٹ گرائی، اب یہ لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں تو ان کو لوٹا کیوں کہا جارہا؟ انہوں نے  عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس منہ سے قوم سے خطاب کریں گے؟

واضح رہے کہ قادر مندو خیل  نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ عمران خان کس منہ سے قوم سے خطاب کریں گے؟  ان کے پاس اب کچھ رہ نہیں گیا تو اب یہ چار بجے استعفی دے گا، میں سمجھتا ہوں ان کی مدت گزر چکی ہے۔  انہوں نے کہاکہ سندھ ہاؤس حملے کے معاملے میں عمران خان، پرویز خٹک اور شیخ رشید کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے