گرفتاری

جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی (پاک صحافت) حساس اداروں نے جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے حاجی فقیر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کی شناخت حیات اللہ اور وکیل خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگردوں نے خودکش حملہ آوروں کے ساتھ راولپنڈی پولیس لائنز پر حملہ آور ہونا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ صدر بیرونی، ڈسٹرکٹ کورٹس، سینیٹ پال چرچ دہشتگردوں کا ٹارگٹ تھے، دہشتگردوں نے کانونٹ سکول، پولیس لائنز اسلام آباد و دیگر حساس مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنا تھیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ تمام مقامات کی ریکی کرکے تصاویر ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان کو بھجوائی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا ہے کہ حاجی فقیر گروپ افغانستان سے آپریٹ کررہا ہے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے