این اے 263 سے قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 263 کوئٹہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ ریٹرنگ آفیسر کے مطابق قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی ڈیفالٹ، مفرور اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پر مسترد کیے گئے۔

اسی طرح حلقہ این اے 264 کوئٹہ سے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کے پاس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا اقامہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب این اے 122 سے خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ این اے 122 لاہور سے مجموعی طور پر 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے