حسن مرتضی

عمران نیازی کے اردگرد سارے ٹیکس چور اور جعلی حلف ناموں والے کھڑے ہیں۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ اور نااہل عمران نیازی کے ارد گرد سارے کے سارے ٹیکس چور اور جعلی حلف ناموں والے لوگ کھڑے ہیں جن کو انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما سید حسن مرتضی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک اور جھوٹا اور جعلساز اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی حکومت فوری طور پر واوڈا کی طرف سے حاصل کی گئی مراعات اور تنخواہیں واپس لے۔

پی پی رہنما حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ جعلساز واوڈا قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی بے آبرو ہو کر نکلا، ان کا بڑا بھی قومی اسمبلی سے جلد رسوا ہو کر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ واوڈا کی ڈس کوالیفیکیشن پیپلزپارٹی کے موقف کی جیت ہے، الیکشن کمیشن نے بہترین انداز میں جعلی سینیٹر کو اس کے انجام پر پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے