عرفان صدیقی

نواز شریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اس سال الیکشن ہو جائیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ہے، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودہ پر غور نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ ن لیگ کے نہیں پی ڈی ایم کے بل تھے، ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی اور بل پر دستخط کیے۔ انہوں  نے کہا کہ میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، 10 اگست کو اسپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی ریسپانس نہیں آیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کر سکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے