مولا بخش چانڈیو

جو کہتے تھے اس کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا، چل رہا ہے اور چلتا رہے گا، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد (پاک صحافت) مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے اس کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا، چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔ انہوں نے  کہا کہ جو کہتے تھے ان کے بغیر مر جائیں گے وہ سب زندہ ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں نمازِ عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہذاتی انا، تکبر اور طاقت کی خاطر پاکستان کی بنیادیں ہلا دی گئیں، اب پاکستان مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں کن اداروں کی بات کر رہا ہوں، آپ بھی وہ راستہ اپنائیں جس سے ملک خوشحالی کی طرف جائے۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان ہمارا محبوب ادارہ ہے لیکن ہمیں شکایت بھی ہے، عوام افواجِ پاکستان سے پیار اور فخر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے