عید

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لیے خاص دعائیں کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ، کنونیئر ایم کیوایم، میئر کراچی اور دیگر نے پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی،  ڈپٹی مئیر، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ نماز عید میں غیرملکی سفارتی شخصیات بھی شامل تھے۔ دوسری جانب لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ میں نماز عید کا خطبہ دیا۔ اسلام آباد میں فیصل مسجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کر دی گئی، نماز عید الاضحی میں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، سفارتکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں مرکزی جامع مسجد پی اے ایف ایئربیس سمنگلی میں نماز عید کا اجتماع ہوا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نماز عید ادا کی۔پشاور میں پشاور عیدگاہ چارسدہ روڈ پرنماز عید ادا کردی گئی، عید کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کا عمل جاری ہے، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں نماز ادا کی جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ایبٹ آباد میں نماز عید ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے