شہباز شریف

یوم القدس پر صیہونی ریاستی ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر غاصب صہیونی ریاست کے نہتے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر اور تنازعہ فلسطین کا منصفانہ حل پائیدار امن لاسکتا ہے۔ انہوں نے یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی الگ خود مختار ریاست کے عالمی عہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی مذمت کرتا ہے، یوم القدس پر صیہونی ریاستی ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر، فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئے عملی کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے