قمر زمان کائرہ

سیاسی نقصان برداشت کریں گے لیکن پاکستان کا نقصان نہیں کرینگے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی نقصان برداشت کریں گے لیکن پاکستان کا نقصان نہیں کرینگے، ہم عادت بھی نا بدلیں اور کہیں کہ حکومت ٹھیک کریں ایسا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا انحصار اور سہارا صرف عوام ہیں، ہمارے پاس مشکل فیصلے کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور اداروں نے بھی بجٹ کٹ لگائے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے مزید کہاکہ اگر پاکستان سبسڈی جاری رکھتا تو ہم ڈیفالٹ کی طرف اور نادہندگی کی طرف جاتے، باتوں سے پیٹ نہیں بھرتے، کوئی حکومت غیر مقبول نہیں ہونا چاہے گی۔ 80 فیصد تیل مراعات یافتہ طبقہ استعمال کرتا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ابھی ٹارگٹڈ سبسڈی مزید دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے