مرتضی سولنگی

عدالتیں طے کریں گی نوازشریف کا اسٹیٹس کیا ہے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عدالتیں طے کریں گی نواز شریف کا اسٹیٹس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کے معاملات عدالتوں پر چھوڑ دیے جائیں، عدالتیں طے کریں گی کہ نواز شریف کا اسٹیٹس کیا ہے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو وہ سیکیورٹی دیں گے جو بطور سابق وزیراعظم ملتی ہے۔ سب کو سیاسی سرگرمی کی اجازت ہوگی، جس میں نوازشریف بھی شامل ہیں۔ ضمانت یا گرفتاری جیسی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔ عدالتوں نے طے کرنا ہے کہ ان کا اسٹیٹس کیا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا کام آئین اور قانون پر عمل درآمد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے