شاہد خاقان عباسی

جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا کبھی ترقی نہیں کرتا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہ کبھی ترقی نہیں کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ آئین سے بالاتر نہیں، سب کو آئین میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ اگر ہم عوام کی رائے کا احترام نہیں کریں گے، ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو عوام کا حق تسلیم کرنا ہوگا، چاہے ہم نے وردی پہنی ہے، چاہے ہم نے سیاست میں قدم رکھا ہے، چاہے ہم عدلیہ یا میڈیا کا حصہ ہیں، ہم سب کو آئین کے ماتحت ہو کر کام کرنا پڑے گا ورنہ حالات دیکھ لیں، دنیا ترقی کررہی ہے اور پاکستان زوال پذیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے