عابد شیر علی

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فنڈنگ اسکینڈل پر خاموشی تشویشناک ہے۔ عابدشیر علی

لاہور (پاک صحافت) عابدشیر علی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فنڈنگ اسکینڈل جس کے ثبوت بھی موجود ہیں لیکن اس کا جواب نہ آنا تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابدشیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فنڈنگ اسکینڈل میں تمام ثبوت موجود ہیں۔ اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز اور خفیہ رکھے گئے اکاؤنٹس پر جواب آنا ضروری ہے۔

عابدشیر علی کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب کچھ حاجی عمران نیازی کے علم میں تھا اور اسی کی اجازت سے سارا پیسہ لگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 15 اگست سے پہلے یا اس کے بعد مواصلاتی رابطے کبھی بند نہیں کیے گئے، لیکن اسلام آباد میں افغان مسئلے پر کانفرنس کے لیے 3 دن تک موبائل سروس بند رہے گی، یہ کیسا مضحکہ خیز سکیورٹی سسٹم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے