رضا ربانی

الیکشن کمیشن فوری طور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے پاس ریکوڈک کے حکومتی شیئر فروخت کرنےکا قانونی اختیار نہیں ہے۔ شیئر کی فروخت طویل مدتی معاشی فیصلے ہیں، جن کا نگران حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کا نوٹس لے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کا انعقاد نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر سیاسی عدم استحکام اور معاشی غیریقینی پیدا کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس اب حلقہ بندی کا بہانہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی پارلیمانی نگرانی کرنا سینیٹ کی آئینی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے