مریم نواز

خانیوال ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مریم نواز کیجانب سے کارکنوں کو مبارکباد

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی پر لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں کہ ہمیں ایک اور کامیابی نصیب ہوئی۔ شیر خانیوال کی شاندار فتح مبارک، نواز شریف نام ہی کافی ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “رانا محمد سلیم صاحب اور مسلم لیگ ن کو بہت بہت مبارک! جن رہنماؤں اور کارکنوں نے محنت کی، کام کیا، ان سب کو شاباش۔ یاد رہے کہ خانیوال ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم نے 47 ہزار 649 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے