مفتاح اسماعیل

جو سیلاب سے نقصان ہوا وہ حکومت پاکستان برداشت نہیں کرسکتی۔ مفتاح اسماعیل

لاہور (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے جو نقصان ہوا ہے وہ حکومت برداشت نہیں کرسکتی عالمی برادری کو بھرپور امداد فراہم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لاہور چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر لاہور چیمبر نے جو گفتگو کی ہے اس سے متفق ہوں ، ملک اس وقت مسائل سے گھرا ہوا ہے۔ جب شہباز شریف کو ملک کی بھاگ دوڑ دی گئی، اس وقت 10.5 بلین ڈالر خزانے میں تھے جبکہ 12 سے 13 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں ہم نے بجلی کی پیداوار دو گنا کردی ہے، ہم نے یہاں بجلی بڑھا کر کنزیومر شادی ہالز بنائے ہیں لیکن کیا بجلی کی کیپیسٹی ڈبل کرنے سے ملک کی ایکسپورٹ ، انڈسٹری ڈبل ہوئی؟۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کا زیادہ ہونا تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہماری انڈسٹری کی سمت کیا ہے، پاکستان کی نیشنل سیونگ 12 فیصد ہے، ریجنل ممالک سے کم ہے، پاکستان ایک کنزمپش بیسڈ معاشرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے