شرجیل میمن

کراچی کی خدمت کرنا ہمارا کام ہے، کسی پر احسان نہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کی خدمت کرنا ہمارا کام ہے، کسی پر احسان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں شرجیل انعام میمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مانتا ہوں کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہے، کراچی میں ہڑتالیں نہیں ہوتیں، بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، گاڑیاں نہیں جلتیں، بھتہ نہیں لیا جاتا۔ بلدیات کے الیکشن ہو رہے تھے، ایم کیو ایم سے کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کریں؟ ہم نے ایم کیو ایم کو نہیں کہا تھا کہ بائیکاٹ کریں، انہوں نے اپنی مرضی سے بائیکاٹ کیا، آپ الیکشن لڑتے، کس نے آپ کو منع کیا تھا؟

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ چلیں میں انہیں گنواتا ہوں کہ کتنی بسیں چل رہی ہیں، ریڈ لائن بھی بن رہی ہے، یلو لائن بھی بن رہی ہے، جو سہولتیں کراچی میں ہیں کیا وہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ہیں؟ کراچی کے لیے میگا پروجیکٹ ہیں، دیگر ضلعوں کے لیے نہیں ہیں۔ کراچی واحد شہر ہے جس میں ای او بسیں شروع کی گئیں، کراچی میں ای وی ٹیکسیاں بھی شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کے فور پر اسپیڈ سے کام ہو رہا ہے، اس کے لیے پیسے رکھے ہیں، دوستوں نے اعتراض کیا کہ کراچی میں ہیلتھ کی سہولت نہیں، کراچی میں پورے پاکستان سے زیادہ ٹاپ کی صحت کی سہولت ہے، کراچی میں سائبر نائف کے ذریعے مفت علاج ہو رہا ہے۔ اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، کسی سے پیسے نہیں لیے جا رہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گمبٹ اسپتال میں مفت لیور ٹرانسپلانٹ ہو رہا ہے، ملیر، ملتان اور کشمیر میں پیپلز پارٹی جیتی، یہ جوڑنے والی پارٹی ہے، نفرت کی سیاست کرنے والی پارٹیاں سکڑتی جاتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نفرت کی سیاست کو ختم کیا جائے۔ 3 دنوں میں 76 ہزار لوگوں کا انخلاء کیا ہے، تمام اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے