احسن اقبال

مشکل حالات میں معیشت کو آگے لے کر جارہے ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم مشکل حالات میں معیشت کو آگے لے کر جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ 2013ء میں حکومت سنبھالی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، 2013 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عروج پر تھی لیکن اتنا کام کیا کہ 18-2017 میں سوچتے تھے کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جائے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال بعد ہمیں بحران کا شکار معیشت ورثے ملی، 75 سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آخری سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کو پیسے نہ ہوں، پاکستان کی قوم میں بہت صلاحیت ہے، محنت کی جائے تو دو سال میں پاکستان کو ٹرن اراؤنڈ کرسکتے ہیں، اس وقت کوئی دشمن بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کررہا لیکن اندر سے یہ باتیں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے