مریم اورنگزیب

جو اپنے آپ کو بہادر خان کہتا تھا وہ چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو اپنے آپ کو بہادر خان کہتا تھا وہ چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، یہ شخص ایک مجرم ہے۔اگر خیرات کے پیسے ہاؤسنگ سوسائٹی میں انویسٹ نہیں کیے تو جواب دو، اگر تم ٹیریان کے والد نہیں ہو تو عدالت میں جواب دے دو، جواب دے دو کہ توشہ خانہ سے گھڑی نہیں لی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے، حکومت کا گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت نے پولیس کو اریسٹ وارنٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کے لیے لاہور میں موجود ہے، عمران خان عورتوں اور بچوں کے مورچے کو استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عدالت کو کہہ دو کہ میں نے خاتون جج کو دھمکی نہیں دی، اگر آج وارنٹ معطل ہوتے ہیں، ضمانتیں ملتی ہیں تو یہ حق ہر شہری کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن سڑکوں پر رُل رہے ہیں اور یہ بنکر میں بیٹھا ہوا ہے، ہمارے رہنماؤں نے گرفتاریاں دیں، یہ جانتے ہوئے کہ جھوٹے کیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے