خرم دستگیر

ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کا معاہدہ ہوگیا ہے، وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کی بجلی کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اب گوادر کو 24 گھنٹے بجلی ملے گی، جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اپنے اطراف ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ تھر سے بجلی ترسیل کے لیے بھی ترسیلی لائن بنا رہے ہیں، بھاشا ڈیم کی بجلی اٹھانے کے لیے بھی مانسہرہ میں بڑا گرڈ اسٹیشن بنے گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صحافی نے خرم دستگیر سے سوال کیا کہ کیا لاہور میں عمران خان کے گھر کی بجلی بند کر رہے ہیں؟ اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تو بجلی بند نہیں کر رہے تاہم انہوں نے خود ہی پٹرول بم سے ایک ٹرانسفارمر اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے