شہباز شریف

پاکستان کے دیوالیہ پن کا جو خوف تھا وہ ختم ہوگیا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سخت ترین شرائط کا سامنا ہے، دیوالیہ پن کا جو خوف تھا وہ ختم ہوگیا۔ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہو جائے گا، تاثر تھا شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکے گا لیکن ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو معاشی، خارجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے حکومت خاتمے کے خوف سے آئی ایم ایف کے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، آئی ایم ایف نے ہماری حکومت کو کہا کہ معاہدے کو من و عن ماننا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران خان اس وقت بیماری، بزرگی اور لاچاری کا واویلا کر رہے ہیں، عدالتوں پر دھاوے اور ججز پر فقرے کسے جارہے ہیں۔ گرفتاری کے نوٹس عدالتوں سے جاری ہو رہے ہیں، ایک شخص جو خود کرتا تھا اس کا الزام ہمیں دے رہا ہے، آج عمران خان کہتا ہے کہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے