شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اداروں کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیلاب کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے سڑکوں کی بحالی کیلئے جلد سے جلد خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور مواصلات، بجلی کی ترسیل اور دیگر امدادی کارروائیاں مزید موثر بنانے کا کہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ ریلوے سعد رفیق کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، چیئرمین این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے