خواجہ آصف

عدالتوں کا کام آرڈر دینا ہوتا ہے، خواہشات کا اظہار کرنا نہیں۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا کام آرڈر دینا ہوتا ہے، خواہشات کا اظہار کرنا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عدالتوں کا حسن سلوک صرف عمران خان کے لیے ہے، ہمیں تو گھروں سے کھانا لانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ مجھے، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو تو جیلوں میں بند کیا گیا اور عمران خان کو عزت و آبرو کے ساتھ گیسٹ ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا یہ دھرا معیار نہیں چل سکتا، ہمیں 6، 6 ماہ کے لیے جیلوں میں بند کیا جاتا تھا ، میرے کیس کی سماعت کرنے والا بینچ 6 مرتبہ ٹوٹا، عدلیہ سے ہاتھ جوڑ کر سوال کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ یہ نا انصافی کیوں؟۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، کور کمانڈر لاہور کا گھر جلا دیا گیا، ان اقدامات پر ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا گیا، فوج اپنی جانیں قربان کرکے ہماری حفاظت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے