بیک ڈور رابطے

فواد چوہدری کا مریم نواز کے لندن جانے کے سلسلے میں بیک ڈور رابطے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لندن جانے کے سلسلے میں حکومت سے بیک ڈور رابطہ کا انکشاف کیا ہے،  اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے ہیں۔  دوسری جانب سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے واضح بیان دیا ہے کہ حکومت کا موقف واضح ہے کہ مریم نواز کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر ساینس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق بیک ڈور رابطے کا حکومتی جواب واضح ہے، وزیر اعظم کی جانب سے صاف انکار کیا گیا ہے، مریم نواز کو لندن نہیں جانے دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا۔‘

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک چلائی جا رہی ہے لیکن کیا یہ پاکستان میں رہے بغیر چل سکے گی؟ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان رہنا ہوگا۔‘ خیال رہے کہ آج وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مریم نواز  نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے، وہ بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کر رہی ہیں لیکن حکومت ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے