رانا ثناءاللہ

جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کے لیے سامنے آنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت چھاپے کے لیے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔ پنجاب پولیس دراصل وفاق کے ماتحت نہیں ہے، آپریشن کے لیے وفاق سے فورسز کی ضرورت ہو تو لکھ کردیا جاتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کو چیک کیا جعلی ہونے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، آڈیو لیکس کے معاملے پر انکوائری ہوسکتی ہے۔ جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کے لیے سامنے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے