انوار الحق کاکڑ

جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کہ یہاں جعلی شناختی کارڈ بنوائے ہیں ان کا بھی پتا لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  ہمیں یہ ضرورپتا ہے بلیک مارکیٹ میں جگہ جگہ یہ اسلحہ فروخت ہورہاہے، بی ایل اے، ٹی ٹی پی اورداعش تینوں کے پاس یہ اسلحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز اس اسلحے کو استعمال کررہے ہیں،پنجگور اور نوشکی میں جو حملے ہوئے ان میں یہ اسلحہ استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے، کچھ لوگوں نے یہاں ہماری فیملی ٹری میں گھس کر شناختی کارڈ بنائے، ایک مشق چل رہی ہے کہ ایسے لوگوں کا بھی پتا لگایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے