معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو 23ویں سالگرہ کے موقع پر کیا خوشی ملنے والی ہے؟

(پاک صحافت) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں میں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا آج 23 سال کی ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ جنت مرزا نے اپنی فیملی کی جانب سے دی جانے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ بھورے رنگ کے گاؤن میں بے حد خوبصورت اور خوش نظر آرہی ہیں۔جنت مرزا کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ اُن کے ارد گرد سب بہت اچھے لوگ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ آج کے روز اُن کی گریجویشن کی ڈگری بھی مکمل ہو رہی ہے اور اسی لیے اُن کی یہ سالگرہ اُن کے لیے کافی سارے سرپرائز لے کر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے