وزیراعظم شہبازشریف

غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات سے بچانا اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات سے بچانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم آپ کو مزید سہولیات فراہم کریں گے، انشاءاللّہ۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا خرچہ صوبائی حکومت اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے