صادق سنجرانی

صادق سنجرانی نے کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست دے کر تیسری بار چیئرمین سنیٹ منتخب ہونے والے صادق سنجرانی نےاپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو دے دیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کی سیٹ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ، مسلم لیگ ق، جی ڈی اے، ایم کیو ایم کا شکر گزار ہوں اور ان ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیتے ہوئے ووٹ دینے والے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ، ہر کوئی ایک ایک ووٹ گن رہا تھا ، ایسی خوشی پہلے نہیں دیکھی جو کل تھی۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو خصوصی ہدایات دے رکھی تھی ، الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ غیر جانبدار ہوکر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، عمران خان نے میری بات سنی اور بڑی قربانی دی ، فاٹا کے عوام کا احساس محرومی ضرور ختم کریں گے۔ یاد رہے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوارصادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے تھے۔ جبکہ اپوزیشن کے دونوں امیدواروں کو شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے