خرم دستگیر

جمہوریت کو سانس لینے کیلیے آزادی اظہار کی ضرورت ہے، خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر خان نے پاکستان مڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انسان کو سانس لینے کیلیے آکسیجن کی ضرورت ہے، اسی طرح جمہوریت کو سانس لینے کیلیے آزادی اظہار کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ پی ایف یوجے نے بھی ایک بار پھر میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے زیر اہتمام میڈیا کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جس  میں پی ایف یو جے کے مرکزی قائدین، اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما، چیمبر آف کامرس کے صدر اور دوسری تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  اس موقع پر  ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر، تاجر تنظیموں، پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے اظہارِ رائے کی آزادی کوجمہوریت کا حسن کہا اور میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے صحافت پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف جدو جہد تیز کرنے کا اعلان کیا۔ پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے بھی میڈیا کنونشن سے خطاب کیا۔میڈیا کنونشن کے شرکاء نے اعلان کیا کہ آزادی اظہار رائے کو جکڑنے والی زنجیروں کو توڑنے کا وقت آن پہنچا ہے اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو گا جس کا با ضابطہ اعلان دو نومبر کو اسلام آباد میں کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے