ہواوے

کافی عرصے بعد ہواوے کا نیا اسمارٹ فون بین الاقوامی سطح پر متعارف

بیجنگ (پاک صحافت) امریکی پابندیوں کے باعث ہواوے کمپنی کی جانب سے چین سے باہر نئے فونز کو متعارف کرانے کا سلسلہ کافی عرصے سے رکا ہوا تھا۔ مگر اب ہواوے نے ایک نیا اسمارٹ فون نووا 9 عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سلسلہ یورپ سے شروع کیا ہے۔ تاہم کمپنی نے نووا 9 کو پرو کو متعارف نہیں کرایا جو چینی مارکیٹ میں ہی دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے نووا 9 میں 6.57 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولولشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 12 سے کیا گیا ہے جبکہ گوگل ایپس اور سروسز موجود نہیں ، اس کی بجائے ہواوے ایپ گیلری اور سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نووا 9 میں ڈسپلے میں 32 میگا پکسل کا سنگ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے اور فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔ فون میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر دیا گیا ہے مگر یہ صرف 4 جی سپورٹ ہی فراہم کرتا ہے حالانکہ یہ پراسیسر 5 جی موڈیم کے ساتھ دیگر کمپینوں کے فونز میں استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے